السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
793. -- باب: من قال يتشهد بعد سجدتي السهو ثم يسلم
-- باب: اس قول کا بیان کہ سجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھے پھر سلام پھیرے
حدیث نمبر: 3901
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْهَرَوِيُّ، قَدِمَ عَلَيْنَا حَاجًّا أنبأ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ بِمَرْوَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا كُنْتَ فِي الصَّلَاةِ فَشَكَكْتَ فِي ثَلَاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ ⦗٥٠١⦘ وَأَكْثَرَ أَظُنُّكَ عَلَى أَرْبَعٍ تَشَهَّدْتَ، ثُمَّ سَجَدْتَ سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ تُسَلِّمَ، ثُمَّ تَشَهَّدْتَ أَيْضًا، ثُمَّ سَلَّمْتَ" وَهَذَا غَيْرُ قَوِيٍّ وَمُخْتَلَفٌ فِي رَفَعِهِ وَمَتْنِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نماز پڑھ رہا ہو اور تجھے تین، چار (رکعتوں) میں شک پڑ جائے اور تیرا غالب گمان چار کا ہو تو تشہد پڑھ، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھنے کی حالت میں ہی دو سجدے کرے، پھر اسی طرح تشہد پڑھ اس کے بعد سلام پھیر۔“
یہ روایت قوی نہیں ہے اور اس کے مرفوع ہونے اور اس کے متن میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3901]
یہ روایت قوی نہیں ہے اور اس کے مرفوع ہونے اور اس کے متن میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3901]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3901 in Urdu