السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
796. -- باب: ما يستدل به على أنه لا يجوز أن يكون حديث ابن مسعود في تحريم الكلام ناسخا لحديث أبي هريرة وغيره في كلام الناسي وذلك لتقدم حديث عبد الله وتأخر حديث أب
-- باب: اس بات کے استدلال کا بیان کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی کلام کی حرمت والی حدیث کا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وغیرہ کی بھول کر کلام کرنے والی حدیث کے لیے ناسخ ہونا جائز نہیں، اور یہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مقدم ہونے اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مؤخر ہونے کی وجہ سے ہے
حدیث نمبر: Q3919
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِيمَا رُوِّينَا عَنْهُ فِي تَحْرِيمِ الْكَلَامِ: فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَرُجُوعُهُ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ كَانَ قَبْلَ هِجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ، ثُمَّ هَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ وَشَهِدَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا، فَقَصَّةُ التَّسْلِيمِ كَانَتْ قَبْلَ الْهِجْرَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس روایت میں جو ہمیں ان سے نماز میں کلام کی ممانعت کے بارے میں پہنچی ہے، فرمایا: ”پس جب ہم سرزمین حبشہ سے واپس آئے۔“
اور ان کی حبشہ سے واپسی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے پہلے ہوئی تھی، پھر انہوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے، پس سلام پھیرنے کا یہ واقعہ ہجرت سے پہلے کا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q3919]
اور ان کی حبشہ سے واپسی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے پہلے ہوئی تھی، پھر انہوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے، پس سلام پھیرنے کا یہ واقعہ ہجرت سے پہلے کا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q3919]
حدیث نمبر: 3919
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّجَاشِيِّ وَنَحْنُ ثَمَانُونَ رَجُلًا وَمَعَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي ⦗٥٠٩⦘ طَالِبٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي دُخُولِهِمْ عَلَى النَّجَاشِيِّ وَفِي آخِرِهِ قَالَ: فَجَاءَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَبَادَرَ فَشَهِدَ بَدْرًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نجاشی کی طرف بھیجا اور ہم ۸۰ مرد تھے، ہمارے ساتھ حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ انہوں نے نجاشی کے دربار میں داخل ہونے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی اور اس کے آخر میں ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ آنے میں سبقت لے گئے، وہ بدر میں بھی شریک ہوئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3919]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3919 in Urdu