السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
820. جماع أبواب الصلاة بالنجاسة وموضع الصلاة من مسجد وغيره -- باب: إمامة الجنب
نجاست کے ساتھ نماز پڑھنے اور مسجد و غیرہ میں نماز کی جگہ سے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: جنبی (جس پر غسل فرض ہو) کی امامت کا بیان
حدیث نمبر: 4077
وَالَّذِي رُوِيَ فِي مُعَارَضَتِهِ، عَنْ أَبِي جَابِرٍ الْبَيَاضِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ وَأَعَادُوا" وَذَلِكَ فِيمَا أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَطَاءٍ الْجَلَّابُ ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ أَبِي جَابِرٍ الْبَيَاضِيِّ وَهَذَا مُرْسَلٌ وَأَبُو جَابِرٍ الْبَيَاضِيُّ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ كَانَ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ لَا يَرْتَضِيهِ، وَكَانَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ يَقُولُ: أَبُو جَابِرٍ الْبَيَاضِيُّ كَذَّابٌ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ جنابت میں لوگوں کو نماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اور لوگوں نے بھی نماز لوٹائی۔
یہ روایت مرسل ہے اور ابوجابر بیاضی متروک الحدیث ہے، امام مالک بن انس اسے پسند نہیں کرتے تھے اور یحییٰ بن معین کہتے تھے: ابوجابر بیاضی بہت جھوٹا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4077]
یہ روایت مرسل ہے اور ابوجابر بیاضی متروک الحدیث ہے، امام مالک بن انس اسے پسند نہیں کرتے تھے اور یحییٰ بن معین کہتے تھے: ابوجابر بیاضی بہت جھوٹا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4077]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4077 in Urdu