السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
877. -- باب: كراهية الصلاة في أعطان الإبل، دون مراح الغنم
-- باب: بکریوں کے باڑے کے برعکس اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 4350
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ قَالَا: أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَتَطَهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" إِنْ شِئْتَ وَإِنْ شِئْتَ فَدَعْ" قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: أَفَأَتَطَّهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ:" لَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا۔ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو کر لو وگرنہ رہنے دو۔“ پھر اس نے پوچھا: کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھ لیا کرو۔“ پھر پوچھا: کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وضو کرو۔“ پھر پوچھا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4350]
تخریج الحدیث: «حسن… الطيالسي 803، مسلم 360»
الحكم على الحديث: حسن… الطيالسي 803، مسلم 360
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4350 in Urdu