السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
106. -- باب: الارتياد للبول
-- باب: پیشاب کے لیے مناسب اور نرم جگہ تلاش کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 445
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ الْبَصْرَةَ سَمِعَ أَهْلَ الْبَصْرَةِ يَتَحَدَّثُونَ عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ ⦗١٥٢⦘ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ، فَكَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى يَسْأَلُهُ عَنْهَا، فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَبُو مُوسَى إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا هُوَ يمْشَى إِذْ مَالَ فَقَعَدَ إِلَى جَنْبِ حَائِطٍ فَبَالَ فَقَالَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا بَالَ أَحَدُهُمْ فَأَصَابَ جَسَدَهُ الْبَوْلُ قَرَضَهُ بِالْمَقَارِيضِ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَبُولَ فَلْيَرْتَدْ لِبَوْلِهِ". رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَأَتَى دَمْثًا فِي أَصْلِ جِدَارٍ، فَبَالَ ثُمَّ قَالَ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَبُولَ فَلْيَرْتَدْ لِبَوْلِهِ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاودَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ.
(الف) ابو تیاح ایک شخص سے نقل کرتے ہیں کہ جب ابن عباس رضی اللہ عنہما بصرہ تشریف لائے تو انہوں نے بصرہ والوں سے سنا کہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان کرتے ہیں، تو آپ نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھ کر اس کے بارے میں پوچھا۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانب مڑ گئے اور دیوار کی ایک جانب بیٹھے اور پیشاب کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل والے جب پیشاب کرتے اور ان کے جسم کو پیشاب لگ جاتا تو اس کو قینچیوں کے ساتھ کاٹ دیتے، جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ پیشاب کے لیے (نرم) جگہ تلاش کرے۔“
(ب) ابو تیاح ایک حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیوار کی جڑ میں نرم جگہ پر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر فرمایا: ”جب تم سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ نرم جگہ تلاش کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 445]
(ب) ابو تیاح ایک حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیوار کی جڑ میں نرم جگہ پر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، پھر فرمایا: ”جب تم سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ نرم جگہ تلاش کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 445]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد 3»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 445 in Urdu