🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
931. -- باب: عدد ركعات قيام النبي صلى الله عليه وسلم وصفتها
-- باب: نبی کریم ﷺ کے قیام اللیل کی رکعات کی تعداد اور ان کی کیفیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4681
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، أَنَّ كُرَيْبًا أَخْبَرَهُ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ فِيهِ:" ثُمَّ قَامَ، وَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رَأْسِي فَجَعَلَ يَمَسُّ أُذُنِي كَأَنَّهُ يُوقِظُنِي، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، قُلْتُ: قَرَأَ فِيهِمَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ حَتَّى صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً بِالْوِتْرِ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى اسْتَقْبَلَ، وَرَأَيْتُهُ يَنْفُخُ، فَأَتَاهُ بِلَالٌ فَقَالَ: الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ⦗١٢⦘ وَصَلَّى لِلنَّاسِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ". قَالَتْ عَائِشَةُ:" لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ نَامَ عَيْنُهُ إِلَّا اسْتَنْبَهَ قَلْبُهُ، وَإِنْ نَامَ قَلْبُهُ اسْتَيْقَظَتْ عَيْنَاهُ".
کریب فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا، پھر انہوں نے لمبی حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں طرف کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے کانوں کو چھو رہے تھے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بیدار کر رہے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو خفیف رکعتیں پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھی، پھر سلام پھیرا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں ادا کیں، پھر سلام پھیرا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر سمیت گیارہ رکعات ادا کیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خراٹے لے رہے تھے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آ کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! نماز!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور دو رکعت نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔
(ب) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کوئی نبی ایسا نہیں اس کی آنکھیں سو جائیں مگر اس کا دل جاگتا ہے اور اگر دل سو جائے تو آنکھیں جاگتی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4681]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداؤد 1364»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4681 in Urdu