السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
931. -- باب: عدد ركعات قيام النبي صلى الله عليه وسلم وصفتها
-- باب: نبی کریم ﷺ کے قیام اللیل کی رکعات کی تعداد اور ان کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 4682
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ، حَزَرْتُ قِيَامَهُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِقَدْرِ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ". لَمْ يَقُلْ نُوحٌ: مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات پڑھیں، ان میں دو رکعتیں فجر کی بھی تھیں، میں نے ہر رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کا اندازہ ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ﴾ [سورة المزمل: 1] کے بقدر لگایا۔ (راوی) نوح نے یہ الفاظ ذکر نہیں کیے: ”ان میں دو رکعتیں فجر کی بھی تھیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4682]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداؤد 1365»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4682 in Urdu