السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. -- باب: البول قائما
-- باب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 487
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ثنا مُسَدَّدُ بْنُ قَطَنٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانَ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَمَاشَى، فَأَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ خَلْفَ الْحَائِطِ فَبَالَ كَمَا يَقُومُ أَحَدُكُمْ. قَالَ: فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ، فَأَشَارَ إِلِيَّ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّى فَرَغَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکٹھے چل رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کے پیچھے آئے اور پیشاب کیا جس طرح تم سے کوئی کھڑا ہوتا ہے۔ راوی کہتا ہے: میں پیچھے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارہ کیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 487]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 223»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 487 in Urdu