🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. -- باب: البول قائما
-- باب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 488
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو دَاودَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يحَدِّثُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا، فَلَقِيتُ مَنْصُورًا فَسَأَلْتُهُ، فَحَدَّثَنِيهِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا". كَذَا رَوَاهُ عَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ. وَالصَّحِيحُ مَا رَوَى مَنْصُورٌ وَالْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، كَذَا قَالَهُ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ، وَجَمَاعَةٌ مِنَ الْحُفَّاظِ، وَقَدْ رُوِيَ فِي الْعِلَّةِ فِي بَوْلِهِ قَائِمًا حَدِيثٌ لَا يَثْبُتْ مِثْلُهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، میں منصور سے ملا تو ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مجھے ابو وائل سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سنائی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قوم کے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
عاصم بن بہدلہ اور حماد بن ابی سلیمان نے اسے ابو وائل عن مغیرہ کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے، لیکن صحیح وہ ہے جو منصور اور اعمش نے ابو وائل عن حذیفہ کی سند سے روایت کیا ہے، یہی بات امام ابو عیسیٰ ترمذی اور حفاظ کی ایک جماعت نے کہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی وجہ کے بارے میں ایک حدیث مروی ہے جو ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الحاكم 1/295»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 488 in Urdu