السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
998. -- باب: ما روي في صلاة المأموم جالسا إذا صلى الإمام جالسا
-- باب: اس روایت کا بیان کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 5074
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ:" صُرِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ لَهُ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَقَعَدَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي تَطَوُّعًا، فَصَلَّى قَاعِدًا وَنَحْنُ ⦗١١٤⦘ قِيَامٌ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي صَلَاةً مَكْتُوبَةً قَاعِدًا، قَالَ: فَقُمْنَا، فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا فَجَلَسْنَا، ثُمَّ قَالَ:" ائْتَمُّوا بِالْإِمَامِ، إِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَلَا تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ فَارِسَ لِعُظَمَائِهَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے کھجور کے ایک تنے پر گر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ٹخنا نکل گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر بیٹھ گئے۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کے لیے آئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ نفل نماز بیٹھ کر پڑھ رہے تھے اور ہم کھڑے تھے۔ پھر ہم آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز بیٹھ کر پڑھ رہے تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف اشارہ کیا، ہم بیٹھ گئے۔ پھر فرمایا: ”تم اپنے امام کی پیروی کرو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو اور اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور تم ایسا نہ کرو جیسے فارسی اپنے بڑوں کے لیے کرتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5074]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ماقبله»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5074 in Urdu