🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1080. -- باب: من ترك القصر في السفر غير رغبة عن السنة
-- باب: جس نے سنت سے اعراض کی نیت کے بغیر سفر میں قصر کرنا چھوڑ دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5428
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّبَّعِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ زُهَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فَقَصَرَ وَأَتْمَمْتُ الصَّلَاةَ، وَأَفْطَرَ وَصُمْتُ، فَلَمَّا دَفَعْتُ إِلَى مَكَّةَ قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، قَصَرْتَ وَأَتْمَمْتُ، وَأَفْطَرْتَ وَصُمْتُ، قَالَ:" أَحْسَنْتِ يَا عَائِشَةُ". وَمَا عَابَهُ عَلَيَّ". قَالَ عَلِيٌّ: الْأَوَّلُ مُتَّصِلٌ وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ قَدْ أَدْرَكَ عَائِشَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهَا وَهُوَ مُرَاهِقٌ.
عبد الرحمن بن اسود سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز قصر کی اور میں نے پوری پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے افطار کیا جبکہ میں نے روزہ رکھا۔ جب میں مکہ واپس آئی تو میں نے کہا: ”میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز قصر کی جبکہ میں نے مکمل پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے افطار کیا جبکہ میں نے روزہ رکھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! تو نے اچھا کیا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر کوئی عیب نہیں لگایا۔
علی (دارقطنی) نے کہا: پہلی روایت متصل ہے اور یہ سند حسن ہے، عبدالرحمن نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پایا ہے اور وہ قریب البلوغ عمر میں ان کے پاس جایا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5428]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5428 in Urdu