السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1080. -- باب: من ترك القصر في السفر غير رغبة عن السنة
-- باب: جس نے سنت سے اعراض کی نیت کے بغیر سفر میں قصر کرنا چھوڑ دیا
حدیث نمبر: 5429
وأَخْبَرَنَا عَلِيٍّ الرَّازِيُّ الْحَافِظُ، ثنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الصُّورِيُّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ زُهَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُمْرَةٍ فِي رَمَضَانَ فَأَفْطَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصُمْتُ، وَقَصَرَ وَأَتْمَمْتُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَفْطَرْتَ وَصُمْتُ، وَقَصَرْتَ وَأَتْمَمْتُ فَقَالَ:" أَحْسَنْتِ يَا عَائِشَةُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کے لیے نکلی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افطار کیا اور میں نے روزہ رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز قصر کی اور میں نے پوری پڑھی، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے افطار کیا اور میں نے روزہ رکھا، اور آپ نے قصر کی جبکہ میں نے پوری پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! تو نے اچھا کیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5429]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5429 in Urdu