🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1086. -- باب: من قال يقصر أبدا ما لم يجمع مكثا
-- باب: اس شخص کا قول کہ جب تک ٹھہرنے کا پختہ ارادہ نہ کرے ہمیشہ قصر کرتا رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5473
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ عِشْرِينَ يَوْمًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ". ⦗٢١٧⦘ تَفَرَّدَ مَعْمَرٌ بِرِوَايَتِهِ مُسْنَدًا، وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ عَنْ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، وَرُوِيَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَنَسٍ، وَقَالَ: بِضْعَ عَشْرَةَ، وَلَا أَرَاهُ مَحْفُوظًا وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ جَابِرٍ: بِضْعَ عَشْرَةَ.
(الف) محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔
(ب) انس اور جابر رضی اللہ عنہما دس سے کچھ اوپر بیان فرماتے ہیں۔
اسے مسند روایت کرنے میں معمر منفرد ہیں، جبکہ علی بن مبارک وغیرہ نے اسے یحییٰ سے، انہوں نے ابن ثوبان سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کیا ہے۔ اور اوزاعی کی یحییٰ کے واسطے سے انس رضی اللہ عنہ سے ”دس سے کچھ اوپر“ والی روایت کو میں محفوظ خیال نہیں کرتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5473]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 2749»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5473 in Urdu