السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1192. -- باب: المأموم يركع في المسجد فيتحول عن مقامه أو يفصل بينهما بكلام
-- باب: مقتدی مسجد میں (سنتوں کی) رکعتیں پڑھے تو اپنی جگہ سے ہٹ جائے یا ان (فرض اور سنتوں) کے درمیان بات چیت سے فاصلہ کرے
حدیث نمبر: 5945
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي مَقَامِهِ، فَدَفَعَهُ وَقَالَ:" تُصَلِّي الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا؟" قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ رَكْعَتَيْنِ وَيَقُولُ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ".
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے بعد اپنی جگہ پر نماز پڑھ رہا ہے تو اس کو ہٹا دیا اور فرمایا: ”تو جمعہ کی نماز چار رکعات پڑھے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھر میں چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5945]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم 5942۔ 5937»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5945 in Urdu