السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1207. -- باب: الساعة التي في يوم الجمعة وما جاء في فضله على طريق الاختصار
-- باب: جمعہ کے دن کی (مخصوص قبولیت والی) گھڑی اور اختصار کے ساتھ جمعہ کی فضیلت کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 6004
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرِ بْنِ الْقَاسِمِ الْخَوَّاصُ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ ⦗٣٥٧⦘ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَكَذَلِكَ أَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنِ الْأَعْرَجِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ فَرُّوخَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَذَهَبَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ إِلَى أَنَّ هَذَا الِاخْتِلَافَ فِي قَوْلِهِ:" فِيهِ خُلِقَ آدَمُ إِلَى آخِرِهِ، فَأَمَّا قَوْلُهُ" خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ" فَهُوَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا شَكَّ فِيهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ ہے۔ اس میں آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے۔ اسی دن جنت میں داخل کیے گئے۔ اسی دن جنت سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعہ کے دن قائم ہوگی۔“
محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ یہ اختلاف ”اس میں آدم پیدا کیے گئے“ سے آخر تک کے الفاظ میں ہے، رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ”بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے“ تو وہ بلا شک ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 6004]
محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ یہ اختلاف ”اس میں آدم پیدا کیے گئے“ سے آخر تک کے الفاظ میں ہے، رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ”بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے“ تو وہ بلا شک ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 6004]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6004 in Urdu