🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1614. -- باب: غلول الصدقة.
-- باب: زکوٰۃ کے مال میں خیانت کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7663
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَادَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا الْوَلِيدِ اتَّقِ لَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ تَحْمِلُهُ لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةٌ لَهَا ثُؤَاجٌ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ ذَلِكَ لَكَائِنٌ، قَالَ:" أَيْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ ذَلِكَ لَكَذَلِكَ إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللهُ" قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ عَلَى شَيْءٍ أَبَدًا أَوْ قَالَ: عَلَى اثْنَيْنِ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو فرمایا: ”اے ابو الولید! قیامت کے دن اللہ سے ڈرتے رہنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اس حال میں آؤ کہ تم نے اونٹ اٹھایا ہوا ہو اور وہ بلبلا رہا ہو، یا گائے ہو کہ وہ آواز نکال رہی ہو، یا بکری ہو کہ وہ منمنا رہی ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ واقعی ہونے والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بیشک ایسا ہی ہو گا، مگر جس پر اللہ رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں ایسا کوئی عمل ہرگز نہیں کروں گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7663]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه الحاكم»

الحكم على الحديث: صحيح لغيرهٖ

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7663 in Urdu