السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
169. جماع أبواب ما يوجب الغسل -- باب: وجوب الغسل بالتقاء الختانين
غسل کو واجب کرنے والے امور کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: شرمگاہوں کے ملنے سے غسل واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 772
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرْزَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يُجَامِعُ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يُمْنِ، قَالَ عُثْمَانُ:" يَتَوَضَّأُ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، وَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ"، وَذَكَرَ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ، وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللهِ، فَأَمَرُوهُ بِذَلِكَ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ شَيْبَانَ، وَذَكَرَ فِيهِمْ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ.
زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ مجھے بتاؤ اگر کوئی اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے اور اس کو منی نہیں آتی (یعنی انزال نہیں ہوتا) تو وہ کیا کرے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نماز جیسا وضو کرے گا اور اپنی شرم گاہ کو دھوئے گا۔“ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ پھر میں نے اس کے متعلق علی بن ابی طالب، زبیر بن عوام اور طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہم سے پوچھا تو انہوں نے بھی اسی کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 772]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 772 in Urdu