السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1636. -- باب: الاختيار في صدقة التطوع
-- باب: نفلی صدقے کے حوالے سے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 7758
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، حدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسٌ الْإِسْفَاطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، ثنا ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ مَرَّ عَلَيْهِ وَهُوَ يُسَاوِمُ بِمَرْطٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالَ: أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَأَتَصَدَّقَ بِهِ، فَاشْتَرَاهُ فَدَفَعَهُ إِلَى أَهْلِهِ وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَعْطَيْتُمُوهُنَّ فَهُوَ صَدَقَةٌ" فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ؟ فَأَتَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَقَامَ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ فَقَالَتْ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ عَمْرٌو، قَالَتْ: مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَعْطَيْتُمُوهُنَّ فَهُوَ صَدَقَةٌ" قَالَتْ: نَعَمْ. ⦗٢٩٩⦘ لَفْظُ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ، وَحَدِيثُ أَبِي دَاوُدَ أَتَمُّ، ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ حمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَيُقَالُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہما اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے تو وہ ایک اونی چادر کا سودا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ اسے خرید کر صدقہ کروں، پھر انہوں نے وہ خرید لی اور اپنے گھر والوں کو دے دی اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم ان کو دو گے وہ بھی صدقہ ہے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تیرا اس بات پر گواہ کون ہے؟“ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور دروازے کے پیچھے کھڑے ہو گئے تو سیدہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: ”کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ”عمرو ہے۔“ کہنے لگیں: ”تجھے کون سی چیز لائی ہے؟“ تو وہ کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم ان کو دو وہ صدقہ ہے“، تو وہ کہنے لگیں: ”ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ہی فرمایا ہے۔“
یہ انس بن عیاض کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور ابو داؤد کی حدیث زیادہ مکمل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7758]
یہ انس بن عیاض کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور ابو داؤد کی حدیث زیادہ مکمل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7758]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الطيالسي»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7758 in Urdu