السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1636. -- باب: الاختيار في صدقة التطوع
-- باب: نفلی صدقے کے حوالے سے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 7760
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ رَيْطَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللهِ امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأُمِّ وَلَدِهِ، وَكَانَتِ امْرَأَةً صَنَّاعَةً، وَلَيْسَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ مَالٌ، وَكَانَتْ تُنْفِقُ عَلَيْهِ وَعَلَى وَلَدِهِ مِنْ ثَمَنِ صَنْعَتِهَا، فَقَالَتْ: وَاللهِ لَقَدْ شَغَلْتَنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ عَنِ الصَّدَقَةِ، فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَصَدَّقَ مَعَكُمْ، فَقَالَ: مَا أُحِبُّ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكِ فِي ذَلِكَ أَجْرٌ أَنْ تَفْعَلِي، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ وَهُوَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّنِي امْرَأَةٌ ذَاتُ صَنْعَةٍ أَبِيعُ مِنْهَا، وَلَيْسَ لِي وَلَا لِوَلَدِي وَلَا لِزَوْجِي شَيْءٌ، فَشَغَلُونِي فَلَا ⦗٣٠٠⦘ أَتَصَدَّقُ، فَهَلْ لِي فِي ذَلِكَ أَجْرٌ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكِ فِي ذَلِكَ أَجْرٌ مَا أَنْفَقَتِ عَلَيْهِمْ فَأَنْفَقِي عَلَيْهِمْ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی اور ان کے بچوں کی ماں سیدہ ریطہ بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا ہنرمند عورت تھیں اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس مال نہیں تھا، وہ اپنی دستکاری کی قیمت سے ان پر اور ان کے بچوں پر خرچ کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے اور تمہارے بچوں نے مجھے صدقہ کرنے سے روک رکھا ہے، میں تمہارے ساتھ صدقہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا: اگر اس میں تمہارے لیے اجر نہ ہو تو میں پسند نہیں کرتا کہ تم ایسا کرو۔ چنانچہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں کاریگر عورت ہوں، میں اس میں سے فروخت کرتی ہوں، لیکن میرے لیے، میرے بچے اور خاوند کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے مجھے مصروف کر رکھا ہے، اس لیے میں صدقہ نہیں کر سکتی۔ کیا اس میں میرے لیے کوئی اجر ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے اس میں اجر ہے جو بھی تو ان پر خرچ کرے گی، سو تو ان پر خرچ کرتی رہ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7760]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابن حبان»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7760 in Urdu