🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1639. -- باب: ما ورد في جهد المقل
-- باب: تنگ دست کی محنت و مشقت (کی کمائی سے صدقہ کرنے) کے متعلق جو منقول ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7773
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُبْشِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: أِيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ، وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ، وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ" قِيلَ: أِيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقِيَامِ" قِيلَ: فَأِيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جَهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ" قِيلَ: فَأِيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ ⦗٣٠٣⦘ قَالَ:" مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ" قِيلَ: فَأِيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ" قِيلَ: فَأِيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ؟ قَالَ:" مَنْ أُهْرِيقَ دَمُهُ، وَعُقِرَ جَوَادُهُ".
عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سے اعمال افضل ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا ایمان جس میں شک نہ ہو، وہ جہاد جس میں خیانت نہ ہو اور حج مبرور۔“ پھر کہا گیا: کون سی نماز افضل ہے؟ فرمایا: ”لمبا قیام۔“ پھر کہا گیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا: ”کم مال والے کی کوشش (سے دیا گیا صدقہ)۔“ پھر کہا گیا: کون سی ہجرت بہتر ہے؟ فرمایا: ”جو اس سے رُک گیا جس کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے۔“ پھر کہا گیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ تو فرمایا: ”جس نے مشرکین سے مال و جان سے جہاد کیا۔“ پھر کہا گیا: کون سا قتل اچھا ہے؟ فرمایا: ”جس کا خون بہا دیا گیا اور اس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7773]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7773 in Urdu