السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. -- باب: الكافر يسلم فيغتسل
-- باب: کافر کے اسلام لانے پر غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 805
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى، ثنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، سَنَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِمِائَةٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ، أنا عُبَيْدُ اللهِ، وَعَبْدُ اللهِ ابْنَا عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ أُسِرَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَيْهِ فَيَقُولُ:" مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ" فَيَقُولُ: إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ نُعْطِكَ مِنْهُ مَا شِئْتَ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّونَ الْفِدَاءَ، وَيَقُولُونَ: مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ هَذَا فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَسْلَمَ فَحَلَّهُ، وَبَعَثَ بِهِ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ أَخِيكُمْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثمامہ حنفی قید کیا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس جاتے تو فرماتے: ”اے ثمامہ! تیرے پاس کیا ہے؟“ وہ کہتا: اگر آپ قتل کریں گے تو ایک خون والے (یعنی جس کے خون کا بدلہ لیا جائے گا) کو قتل کریں گے اور آپ احسان کریں گے تو شکر گزار پر احسان کریں گے اور اگر آپ مال کا ارادہ رکھتے ہیں تو جو چاہیں گے وہی ہم دیں گے، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فدیہ کو پسند کرتے تھے اور کہتے تھے: ہم اس کو قتل کر کے کیا کریں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اس کے پاس سے گزرے تو وہ مسلمان ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھول دیا اور ابوطلحہ کے باغ کی طرف بھیجا اور اس کو حکم دیا کہ غسل کرے، اس نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی کا اسلام بہترین ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 805]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابن خزيمة 253»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 805 in Urdu