السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1729. -- باب: الشهادة تثبت على رؤية هلال الفطر بعد الزوال
-- باب: زوال کے بعد عید الفطر کا چاند دیکھنے کی گواہی ثابت ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 8196
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَصْبَحَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ صِيَامًا فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِمَ رَكْبٌ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ فَشَهِدُوا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ رَأَوَا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا وَيَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ بِمَعْنَاهُ شُعْبَةُ وَهُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَأَبُو عُمَيْرٍ رَوَاهُ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، فَسَوَاءٌ سُمُّوا أَوْ لَمْ يُسَمَّوْا.
ابوعمیر بن انس اپنے چچاؤں سے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے تھے، نقل فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں رمضان کے آخری دن صبح روزے کی حالت میں کی۔ دن کے اخیر میں ایک قافلہ آیا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو افطار کا حکم دیا اور وہ صبح عیدگاہ پہنچیں۔
یہ سند حسن ہے، ابوعمیر نے اسے اپنے چچاؤں سے روایت کیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ ثقہ ہیں، خواہ ان کے نام لیے جائیں یا نہ لیے جائیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8196]
یہ سند حسن ہے، ابوعمیر نے اسے اپنے چچاؤں سے روایت کیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ ثقہ ہیں، خواہ ان کے نام لیے جائیں یا نہ لیے جائیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8196]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابوداؤد»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8196 in Urdu