السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1799. -- باب: الترغيب في طلبها ليلة ثلاث وعشرين
-- باب: اسے تیئیسویں رات کو تلاش کرنے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 8537
أَخْبَرَنَا الْفَقِيهُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّبَرَانِيُّ بِهَا أنبأ أَبُو النَّضْرٍ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، قَالَ: كُنَّا بِالْبَادِيَةِ فَقُلْنَا إِنْ قَدِمْنَا بِأَهْلِينَا شَقَّ عَلَيْنَا وَإِنْ خَلَّفْنَاهُمْ أَصَابَتْهُمْ ضِيقَةٌ، قَالَ: فَبَعَثُونِي وَكُنْتُ أَصْغَرَهُمْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ قَوْلَهُمْ فَأَمَرَنَا بِلَيْلَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ. قَالَ ابْنُ الْهَادِ: فَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ يَجْتَهِدُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ.
عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم گاؤں میں تھے، ہم نے کہا: اگر ہم بیوی بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں تو ہم پر مشکل ہے، اگر انہیں پیچھے چھوڑتے ہیں تو انہیں کوئی پریشانی آ سکتی ہے، تو انہوں نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا اور میں سب سے چھوٹا تھا، تو میں نے ان کی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ”تئیسویں رات کو قیام“ کا حکم دیا۔
ابن الہاد کہتے ہیں: چنانچہ محمد بن ابراہیم اس رات (عبادت میں) خوب محنت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8537]
ابن الہاد کہتے ہیں: چنانچہ محمد بن ابراہیم اس رات (عبادت میں) خوب محنت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8537]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداؤد»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8537 in Urdu