السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1799. -- باب: الترغيب في طلبها ليلة ثلاث وعشرين
-- باب: اسے تیئیسویں رات کو تلاش کرنے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 8538
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي بَادِيَةً أَكُونُ فِيهَا وَأَنَا أُصَلِّي فِيهَا بِحَمْدِ اللهِ فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُهَا إِلَى هَذَا الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ" فَقُلْتُ لِابْنِهِ: فَكَيْفَ كَانَ أَبُوكَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: كَانَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ فَلَا يَخْرُجُ مِنْهُ ⦗٥١٠⦘ لِحَاجَةٍ حَتَّى يصَلِّيَ الصُّبْحَ فَإِذَا صَلَّى الصُّبْحَ وَجَدَ دَابَّتَهِ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ عَلَيْهَا فَلَحِقَ بِبَادِيَتِهِ.
سیدنا عبداللہ بن انیس جہنی رضی اللہ عنہ کے بیٹے اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں دیہات میں رہتا ہوں اور الحمد للہ میں وہاں نماز پڑھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایک رات کا حکم دیں تاکہ میں اس مسجد میں آؤں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تیئیسویں رات کو آؤ۔“ (محمد بن ابراہیم کہتے ہیں:) میں نے ان کے بیٹے سے کہا: تیرے والد کیا کرتے تھے؟ اس نے کہا: وہ مسجد میں داخل ہوتے جب عصر کی نماز پڑھ لیتے، پھر وہ کسی حاجت کے لیے بھی نہ نکلتے حتیٰ کہ فجر کی نماز پڑھ لیتے اور جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی سواری کو مسجد کے دروازے پر پاتے اور اس پر بیٹھ کر اپنے گاؤں کو آجاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8538]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8538 in Urdu