السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. -- باب: ما جاء في النهي عن ذلك
-- باب: اس (ممانعت کے کام) سے روکے جانے کے بارے میں وارد شدہ احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 918
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَاجِبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي غِفَارٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَتَطَهَّرَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ". وَهَكَذَا رَوَاهُ هُشَيْمٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ. أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، أَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ: سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو حَاجِبٍ الْعَنَزِيُّ يُعَدُّ فِي الْبَصْرِيِّينَ، وَيُقَالُ: الْغِفَارِيُّ وَلَا أُرَاهُ يَصِحُّ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو. وَبَلَغَنِي، عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا يَعْنِي الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: لَيْسَ بِصَحِيحٍ يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي حَاجِبٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو. وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، قَالَ: أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ، فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، وَغَزَوَانُ بْنُ جُرَيْجٍ السَّدُوسِيُّ، عَنْهُ مَوْقُوفًا مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوحاجب ایک صحابیِ رسول رضی اللہ عنہ سے، جن کا تعلق بنی غفار قبیلے سے ہے، نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی عورت کے بچے ہوئے پانی سے طہارت حاصل نہ کرے۔“
(ب) امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوحاجب سوادہ بن عاصم عنزی کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے اور اسے غفاری بھی کہا جاتا ہے۔ میرے خیال کے مطابق اس کا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرنا صحیح نہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے کہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ابوحاجب کا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرنا صحیح نہیں۔
(ج) علی بن عمر الحافظ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوحاجب کا نام سواد بن عاصم ہے، اس بارے میں اختلاف ہے۔ عمران بن حدیر اور غزوان بن حجیر سدوسی اس سے موقوفاً روایت کرتے ہیں؛ حکم رضی اللہ عنہ کے قول سے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر مرفوع منقول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 918]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 918 in Urdu