مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فِيمَنْ مَسَّ فَرْجَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے (یعنی کیا اُس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟)
حدیث نمبر: 1269
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شُرَيْحٍ. قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شُرَيْحٍ. قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے، اُسے وضو کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شریح ہے، ازدی فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1269]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شریح ہے، ازدی فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1269]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1269 in Urdu