مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَوْلِدِهِ وَرِضَاعِهِ وَشَرْحِ صَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی پیدائش، آپ ﷺ کی رضاعت اور آپ ﷺ کے شرح صدر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13839
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمِّي قَالَتْ: شَهِدْتُ آمِنَةَ لَمَّا وَلَدَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا ضَرَبَهَا الْمَخَاضُ نَظَرَتْ إِلَى النُّجُومِ تَنْزِلُ تَدَلَّى حَتَّى إِنِّي أَقُولُ: لَتَقَعَنَّ عَلَيَّ. فَلَمَّا وَلَدَتْ خَرَجَ لَهَا نُورٌ أَضَاءَ لَهُ الْبَيْتُ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ وَالدَّارُ، فَمَا شَيْءٌ أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِلَّا نُورًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں اس وقت سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنم دیا، جب انہیں پیدائش کی تکلیف شروع ہوئی، تو میں نے ستاروں کو دیکھا جیسے وہ نیچے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ کہیں وہ میرے اوپر نہ گر جائیں، جب پیدائش ہو گئی تو ان کے جسم سے ایک نور نکلا، جس کی وجہ سے وہ پورا گھر روشن ہو گیا، جس میں ہم موجود تھے اور وہ پورا گھر اور آس پاس کا حصہ روشن ہو گیا، میں جس چیز کی طرف دیکھتی تھی، وہاں نور نظر آتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13839]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13839]
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13839 in Urdu