🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَا أُوتِيَ مِنَ الْعِلْمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کو جو علم عطا کیا گیا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13969
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أُوتِيَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَفَاتِيحَ كُلِّ شَيْءٍ غَيْرَ الْخَمْسِ: (إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کی کنجیاں عطا کی گئیں، صرف پانچ چیزوں کا معاملہ مختلف ہے (جن کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) بے شک اللہ تعالیٰ کے پاس قیامت کا علم ہے، وہ بارش نازل کرتا ہے، اور جو رحموں میں ہے اسے جانتا ہے، اور کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی؟ اور کوئی یہ نہیں جانتی کہ وہ کون سی سرزمین پر مرے گی؟ بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13969]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5153) أخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (445/1)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 13969 in Urdu