🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
72. بَابُ مَا يَحْصُلُ لِأُمَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اسْتِغْفَارِهِ بَعْدَ وَفَاتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کی امت کو، آپ کے وصال کے بعد آپ ﷺ کے استغفار مین سے کیا چیز حاصل ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14250
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ، يُبَلِّغُونَ عَنْ أُمَّتِي السَّلَامَ". قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَيَاتِي خَيْرٌ لَكَمْ تُحْدِثُونَ وَيُحَدَثُ لَكَمْ، وَوَفَاتِي خَيْرٌ لَكَمْ تُعْرَضُ عَلَيَّ أَعْمَالُكُمْ، فَمَا رَأَيْتُ مِنْ خَيْرٍ حَمَدَتُ اللَّهَ عَلَيْهِ، وَمَا رَأَيْتُ مِنْ شَرٍّ اسْتَغْفَرْتُ اللَّهَ لَكَمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور وہ میری امت کی طرف سے سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری زندگی، تمہارے حق میں بہتر ہے، تم لوگ بات چیت کر لیتے ہو اور تمہارے ساتھ بات چیت کر لی جاتی ہے، اور میری وفات بھی تمہارے لئے بہتر ہو گی، کیونکہ تمہارے اعمال میرے سامنے پیش کیے جائیں گے، تو میں جو بھلائی کی چیز دیکھوں گا، اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور میں جو برائی کی چیز دیکھوں گا، تو تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت کروں گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14250]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (845)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔

Majma al-Zawa'id Hadith 14250 in Urdu