🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1434
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَا حَبَسَكَ؟" قَالَ: كُنْتُ حِينَ أَتَانِي رَسُولُكَ عَلَى الْمَرْأَةِ، فَقُمْتُ فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ:" وَمَا كَانَ عَلَيْكَ أَنْ لَا تَغْتَسِلُ مَا لَمْ تُنْزِلْ". قَالَ: فَكَانَ الْأَنْصَارُ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کو طلب کرنے کے لیے تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے بلایا، جب وہ انصاری گھر سے باہر آیا، تو اُس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے سر کو کیا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی: جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اس وقت میں اپنی بیوی کے ساتھ تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میری وجہ سے آپ کو انتظار نہ کرنا پڑے، میں جلدی سے اُٹھا میں نے اپنے اوپر پانی بہایا اور باہر آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں انزال ہو گیا تھا؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اس طرح کرو، تو غسل ہرگز نہ کرو، عورت کا جو مواد تمہیں لگ جاتا ہے، اُس کو دھو لو، اور پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کر لو، کیونکہ پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے زید بن سعد کے حوالے سے، ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، ابوسلمہ نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اور زید نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1434]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1434 in Urdu