🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
23. بَابُ قُوَّتِهِ فِي وِلَايَتِهِ .
اپنی ولایت (یعنی ذمہ داریوں) میں ان کی قوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14446
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي رَأَيْتُنِي الْبَارِحَةَ عَلَى قَلِيبٍ أَنْزِعُ، فَجِئْتَ أَنْتَ فَنَزَعْتَ وَأَنْتَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، وَضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! گزشتہ رات میں نے (خواب میں) خود کو دیکھا کہ میں ایک کنویں کے پاس موجود ہوں اور پانی نکال رہا ہوں، پھر تم آئے اور تم نے پانی نکالنا شروع کیا، تمہارے اندر کمزوری تھی، اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے، پھر عمر آیا تو وہ (پانی کا ڈول) ایک بڑا ڈول بن گیا، اور اس نے لوگوں کو بھرپور طریقے سے سیراب کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے، جسے ثقہ قرار دیا گیا ہے، لیکن ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10243)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 14446 in Urdu