🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
27. بَابُ عِبَادَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عبادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14453
عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا نَكَحْتُهَا حِينَ نَكَحْتُهَا رَغْبَةً فِي مَالٍ وَلَا وَلَدٍ، وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ تُخْبِرَنِي عَنْ لَيْلِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَسَأَلَهَا: كَيْفَ كَانَتْ صَلَاةُ عُمَرَ بِاللَّيْلِ؟ قَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي الْعَتَمَةَ، ثُمَّ يَأْمُرُنَا أَنْ نَضَعَ عِنْدَ رَأْسِهِ تَوْرًا مِنْ مَاءٍ نُغَطِّيهِ، وَيَتَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَضَعُ يَدَهُ فِي الْمَاءِ فَيَمْسَحُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ يَذْكُرُ اللَّهَ مَا شَاءَ أَنْ يَذْكُرَ، ثُمَّ يَتَعَارَّ مِرَارًا حَتَّى يَأْتِيَ عَلَى السَّاعَةِ الَّتِي يَقُومُ فِيهَا لِصَلَاتِهِ. فَقَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي بِنْتُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ. فَقَالَ: ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ازواج (میں سے کسی بیوہ یا مطلقہ) کے ساتھ شادی کر لی، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جب اس عورت کے ساتھ نکاح کیا، تو مال یا اولاد میں رغبت رکھنے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا، بلکہ میں یہ چاہتا تھا کہ وہ عورت مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے رات کے معمولات کے بارے میں بتائے، انہوں نے اس خاتون سے دریافت کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رات کے وقت کس طرح نوافل ادا کرتے تھے، تو اس خاتون نے بتایا: وہ عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے، پھر وہ ہمیں ہدایت کر دیتے تھے کہ ہم ان کے سرہانے پانی کا برتن رکھ دیں جسے ہم ڈھانپ دیں، وہ رات میں کسی وقت بیدار ہوتے تھے، اپنا ہاتھ پانی میں داخل کرتے تھے، پانی کے ذریعے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو پونچھتے تھے، پھر جتنا اللہ کو منظور ہوتا تھا، اللہ کا ذکر کرتے تھے، وہ رات میں کئی مرتبہ بیدار ہو کر ایسا کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ وقت آ جاتا جس میں وہ نوافل ادا کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے۔ ابن بریدہ نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے، تو انہوں نے جواب دیا: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، تو انہوں نے کہا: پھر تو وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14453]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8335)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 14453 in Urdu