🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
28. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالشَّهَادَةِ وَالْجَنَّةِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شہادت اور جنت کی بشارت ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14454
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي حَائِطٍ، فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَالشَّهَادَةِ". ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ صَحِيحَةٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَغَيْرِهِمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خادم سے) فرمایا: تم اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خادم سے) فرمایا: تم اسے اجازت دو اور جنت اور شہادت کی خوشخبری دو، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اجازت دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن ابان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل سے متعلق روایات کے باب میں اس حدیث کے مستند طرق پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13254)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 14454 in Urdu