مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14497
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا أَنَا بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مُتَّكِئٌ عَلَى رِدَائِهِ، فَأَتَاهُ سَقَّاءَانِ يَخْتَصِمَانِ إِلَيْهِ، فَقَضَى بَيْنَهُمَا. ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْوَجْهِ، بِوَجْهِهِ نُكْتَاتُ جُدَرِيٍّ، وَإِذَا شَعْرُهُ قَدْ كَسَا ذِرَاعَيْهِ..
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ أَبُو الْمِقْدَامِ: هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ أَبُو الْمِقْدَامِ: هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو میرے سامنے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، جو اپنی چادر کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ ان کے پاس دو پانی بھرنے والے افراد آئے، ان دونوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ دیا، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے ان کا بغور جائزہ لیا تو وہ ایک خوبصورت چہرے کے مالک شخص تھے۔ ان کے چہرے پر جدری کے کچھ داغ تھے اور ان کے بالوں نے ان کی کلائیوں کو بھرا ہوا تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومقدام بن ہشام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14497]
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومقدام بن ہشام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14497]
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14497 in Urdu