🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. بَابُ الِاحْتِلَامِ .
احتلام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1452
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ؟ فَقَالَ:" إِذَا رَأَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ". قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا فُلَانَةُ، فَضَحْتِ النِّسَاءَ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعِيهَا، فَإِنَّ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ يَسْأَلْنَ عَنِ الْفِقْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّفَاوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: إِنَّهُ مُدَلِّسٌ فَقَطْ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا، جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے، جو مرد دیکھتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب عورت یہ چیز دیکھے، تو اُسے غسل کرنا چاہیئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے فلانہ! تم نے عورتوں کو شرمندہ کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! انصار کی خواتین دینی احکام کے بارے میں سوال کرتی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبید طفاوی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ صرف تدلیس کرتا ہے، اور
یہ روایت بھی اُس نے ”عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1452]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1452 in Urdu