🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. بَابُ الِاحْتِلَامِ .
احتلام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1453
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ امْرَأَةٍ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ أَنْزَلَتْ كَمَا يُنْزِلُ الرَّجُلُ فَعَلَيْهَا الْغُسْلُ، وَإِنْ لَمْ تُنْزِلْ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ - وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا: جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے، جو مرد دیکھتا ہے، اور اس عورت کو احتلام ہو جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اسے اسی طرح انزال ہو جاتا ہے، جس طرح مرد کو انزال ہوتا ہے، تو اُس پر غسل واجب ہو گا؟ اور اگر اُسے انزال نہیں ہوتا، تو اُس پر کوئی چیز لازم نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالله بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1453]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لشواہدہ فی الصحیح۔

Majma al-Zawa'id Hadith 1453 in Urdu