🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
77. بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14776
وَعَنْ صُهَيْبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -:" مَنْ أَشْقَى الْأَوَّلِينَ؟". قَالَ: الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" صَدَقْتَ". قَالَ:" فَمَنْ أَشْقَى الْآخِرِينَ؟". قَالَ: لَا عِلْمَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" الَّذِي يَضْرِبُكَ عَلَى هَذِهِ". وَأَشَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَافُوخِهِ، فَكَانَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ: وَدِدْتُ أَنَّهُ قَدِ انْبَعَثَ أَشْقَاكُمْ يُخَضِّبُ هَذِهِ - يَعْنِي لِحْيَتَهُ - مِنْ هَذِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پاؤں کاٹے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا: ہے پھر آپ نے دریافت کیا: بعد والوں میں سب سے زیادہ بدنصیب کون ہو گا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: مجھے اس کا علم نہیں ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جو تمہیں اس جگہ پر ضرب لگائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اہل عراق سے یہ کہا: کرتے تھے: میری یہ خواہش ہے کہ تم میں سے سب سے زیادہ بدنصیب شخص آئے اور اس جگہ کو رنگین کر دے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد ان کی داڑھی تھی، یہاں سے لے کر، انہوں نے اپنا ہاتھ اپنے سر کے آگے والے حصے پر رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14776]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (485) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7311)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 14776 in Urdu