🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
77. بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14777
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" مَنْ أَشْقَى ثَمُودَ؟". قَالَ: مَنْ عَقَرَ النَّاقَةَ قَالَ:" فَمَنْ أَشْقَى هَذِهِ الْأُمَّةِ؟". قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ قَالَ:" قَاتِلُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: قوم ثمود کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص کون تھا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جس نے اونٹنی کے پاؤں کاٹے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس امت میں سب سے زیادہ بدنصیب شخص کون ہو گا؟ انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا قاتل۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2037)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً

Majma al-Zawa'id Hadith 14777 in Urdu