🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15031
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى ظَهْرِهِ وَعَلَى عُنُقِهِ، فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفْعًا رَفِيقًا ; لِئَلَّا يُصْرَعَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ بِالْحَسَنِ شَيْئًا مَا رَأَيْنَاكَ صَنْعَتَهُ بِأَحَدٍ؟ قَالَ:" إِنَّهُ رَيْحَانَتِي مِنَ الدُّنْيَا، وَإِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَعَسَى اللَّهُ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب آپ سجدے میں گئے تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آپ کی گردن پر اور آپ کی پشت پر سوار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آرام سے اٹھے تاکہ بچہ گر نہ جائے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو حسن کے حوالے سے ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ ہم نے آپ کو کسی کے ساتھ ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دنیا میں میرا پھول ہے، میرا یہ بیٹا سردار ہو گا، اور اللہ تعالیٰ عنقریب اس کے ذریعے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح کروا دے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1554) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2595) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (44/5)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15031 in Urdu