مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15153
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، وَإِذَا رَأَسُ الْحُسَيْنِ قُدَّامَهُ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى الْمُخْتَارِ، فَإِذَا بِرَأْسِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَإِذَا رَأَسُ الْمُخْتَارِ عَلَى تُرْسٍ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ، وَإِذَا رَأَسُ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَلَى تُرْسٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: مَا كَانَ لِهَؤُلَاءِ عَمَلٌ إِلَّا الرُّءُوسُ. وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن زیاد کے پاس آیا امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر اس کے سامنے ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا۔ اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں مختار کے پاس آیا تو عبیداللہ بن زیاد کا سر مختار کے سامنے ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا، اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں مصعب بن زبیر کے پاس آیا تو مختار کا سر ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا، اللہ کی قسم! کچھ عرصہ گزرنے کے بعد میں عبدالملک کے پاس آیا تو مصعب بن زبیر کا سر ایک ڈھال میں رکھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں: یہ سلوک صرف ان بڑوں کے ساتھ ہی کیا گیا تھا، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15153]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں: یہ سلوک صرف ان بڑوں کے ساتھ ہی کیا گیا تھا، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15153]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2643) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2877)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15153 in Urdu