🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
102. بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15205
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ، فَقَامَتْ بِحِذَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَابِلَهُ، فَقَالَ:" ادْنِي يَا فَاطِمَةُ". فَدَنَتْ دَنْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" ادْنِي يَا فَاطِمَةُ". فَدَنَتْ دَنْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" ادْنِي يَا فَاطِمَةُ". فَدَنَتْ دَنْوَةً حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ. قَالَ عِمْرَانُ: فَرَأَيْتُ صُفْرَةً قَدْ ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِهَا، وَذَهَبَ الدَّمُ، فَبَسَطَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ تَرَائِبِهَا، فَرَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ مُشْبِعَ الْجَوْعَةِ، وَقَاضِي الْحَاجَةِ، وَرَافِعَ الْوَضَعَةِ، لَا تُجِعْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ". فَرَأَيْتُ صُفْرَةَ الْجُوعِ قَدْ ذَهَبَتْ عَنْ وَجْهِهَا وَظَهَرَ الدَّمُ، ثُمَّ سَأَلْتُهَا بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: مَا جُعْتُ بَعْدَ ذَلِكَ يَا عِمْرَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا اسی دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ قریب آ جاؤ، وہ قریب آ گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ قریب آ جاؤ، وہ مزید قریب آ گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ قریب آ جاؤ، وہ اور قریب آ گئیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑی ہو گئیں۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ان کے چہرے پر زردی دیکھی، ان کا خون کم ہو چکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں بڑھائیں اور پھر اپنا ہاتھ ان کے سینے پر رکھا، پھر آپ نے سر اٹھا کر یہ دعا کی: اے اللہ! بھوک کو ختم کرنے والے! حاجت کو پوری کرنے والے! پست کو بلندی عطا کرنے والے! تو فاطمہ بنت محمد کو بھوکا نہ رکھ۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دیکھا کہ ان کے چہرے سے بھوک کی زردی ختم ہو گئی اور خون ظاہر ہوا، اس کے بعد میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: اے عمران! اس کے بعد مجھے کبھی بھوک محسوس نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن حمید ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15205]

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 15205 in Urdu