مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا بَقِيَ مِنْ فَضْلِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل میں سے جو باقی رہ گیا ہے ان کا مجموعہ
حدیث نمبر: 15321
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: وَاللَّهِ مَا هِبْتُ الْكَلَامَ عِنْدَ أَحَدٍ هَيْبَتِي عِنْدَ عَائِشَةَ، وَمَا سَمِعْتُ كَلَامَهَا إِلَّا ذَكَرْتُ كَلَامَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ [الْكَلْبِيُّ] ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: اللہ کی قسم! میں کسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اتنا ہیبت زدہ نہیں ہوتا، جتنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس رہ کر ہیبت زدہ ہوتا ہوں، میں نے جب بھی ان کی گفتگو سنی، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام یاد آ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15321]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/19)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 15321 in Urdu