مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15374
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا دَخَلَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُسْطَاطَهُ، حَضَرَ نَاسٌ وَحَضَرْتُ مَعَهُمْ لِيَكُونَ لِي فِيهَا قِسْمٌ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قُومُوا عَنْ أُمِّكُمْ". فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْعَشَاءِ حَضَرْنَا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْنَا فِي طَرَفِ رِدَائِهِ نَحْوُ مُدٍّ وَنِصْفٍ مِنْ تَمْرِ عَجْوَةٍ، فَقَالَ:" كُلُوا مِنْ وَلِيمَةِ أُمِّكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے خیمے میں آئیں تو وہاں کچھ لوگ موجود تھے ان کے ساتھ میں بھی موجود تھا تاکہ اس بارے میں مجھے بھی حصہ ملے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اپنی ماں کے پاس سے اٹھ جاؤ، جب رات کے کھانے کا وقت ہوا تو ہم پھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے چادر میں ڈیڑھ مد کے لگ بھگ عجوہ کھجوریں رکھی ہوئی تھیں آپ نے فرمایا: اپنی ماں کا ولیمہ کھاؤ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15374]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15374]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2251) اخرجه احمد فى المسند (333/3)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15374 in Urdu