🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15373
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ بِعَيْنَيْ صَفِيَّةَ خُضْرَةٌ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذِهِ الْخُضْرَةُ بِعَيْنَيْكِ؟". قَالَتْ: قُلْتُ لِزَوْجِي: إِنِّي رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّ قَمَرًا وَقَعَ فِي حِجْرِي، فَلَطَمَنِي وَقَالَ: أَتُرِيدِينَ مَلِكَ يَثْرِبَ؟ قَالَتْ: أَتُرِيدِينَ مَلِكَ يَثْرِبَ؟ وَمَا كَانَ أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتَلَ أَبِي وَزَوْجِي، فَمَا زَالَ يَعْتَذِرُ إِلَيَّ، وَقَالَ:" يَا صَفِيَّةُ، إِنَّ أَبَاكِ أَلَّبَ عَلَيَّ الْعَرَبَ، وَفَعَلَ وَفَعَلَ". حَتَّى ذَهَبَ ذَلِكَ مِنْ نَفْسِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی آنکھوں کا رنگ سبز تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ تمہاری آنکھوں کا رنگ سبز کس وجہ سے ہے، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: کہ میں نے اپنے سابقہ شوہر سے یہ کہا: کہ میں نے خواب میں یہ دیکھا کہ جیسے چاند میری گود میں آ گیا، تو اس نے مجھے تھپڑ مارا اور بولا: کیا تم یثرب کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی ہو، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اس وقت میرے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ناپسندیدہ اور کوئی نہیں تھا، جنہوں نے میرے والد اور میرے شوہر کو قتل کروایا تھا، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل میرے سامنے وجہ بیان کرتے رہے، آپ نے فرمایا: اے صفیہ! تمہارے والد نے عربوں کو میرے خلاف کرنے کی کوشش کی تھی اور یہ کیا تھا اور وہ کیا تھا، یہاں تک کہ یہ چیز میرے دل سے رخصت ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/24)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15373 in Urdu