🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15693
وَعَنْ رُمَيْثَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ أَشَاءُ أَنْ أُقَبِّلَ الْخَاتَمَ الَّذِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِنْ قُرْبِي مِنْهُ لَقَبَّلْتُ - وَهُوَ يَقُولُ لِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ يَوْمَ مَاتَ:" اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا رمیثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، اُس وقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنا قریب تھا کہ اگر میں چاہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان موجود مہر نبوت کا بوسہ لے سکتا تھا، جس دن سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے رحمن کا عرش ہلا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے، معجم کبیر اور معجم اوسط میں، روایت کے یہ الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15693]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/6)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15693 in Urdu