🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15696
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ ; فَإِنَّ ابْنَكِ أَوَّلُ مَنْ ضَحِكَ اللَّهُ لَهُ، وَاهْتَزَّ لَهُ الْعَرْشُ". رَوَاهُ [ أَحْمَدُ ] الطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ قَالَتْ: لَمَّا أُخْرِجَ بِجِنَازَةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ صَاحَتْ أُمُّهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَرْقَأْ دَمْعُكِ، وَيَذْهَبْ حُزْنُكِ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہما کا انتقال ہوا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: تمہارے آنسو ختم ہو جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیئے، کیونکہ تمہارا بیٹا اور پہلا فرد ہے، جس سے اللہ تعالیٰ مسکرا کر ملا ہے، اور اس کے لئے عرش ہل گیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لایا گیا، تو ان کی والدہ چیخ کر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: تمہارے آنسو تھم جانے چاہییں، اور تمہارا غم رخصت ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔ باقی کی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5344) أخرجه احمد فى المسند (456/6)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15696 in Urdu