🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
187. بَابُ فَضْلِ أَبِي طَلْحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15730
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ قَرَأَ سُورَةَ بَرَاءَةَ، فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ: انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا فَقَالَ: أَلَّا أَرَى رَبِّي يَسْتَنْفِرُنِي [شَابًّا وَشَيْخًا جَهَّزُونِي، فَقَالَ لَهُ بَنُوهُ: قَدْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قُبِضَ، وَغَزَوْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَغَزَوْتُ مَعَ عُمَرَ فَنَحْنُ نَغْزُوا عَنْكَ. فَقَالَ: جَهِّزُونِي، فَرَكِبَ الْبَحْرَ فَمَاتَ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ جَزِيرَةً يَدْفِنُونَهُ فِيهَا إِلَّا بَعْدَ سَبْعَةِ أَيَّامٍ فَلَمْ يَتَغَيَّرْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سورت توبہ کی تلاوت کی، جب وہ اس مقام پر پہنچے: ہلکے یا بوجھل ہونے کے عالم میں نکل کھڑے ہو۔ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ دیکھ رہا ہوں، میرے پروردگار نے مجھے یہ حکم دیا ہے، میں نکل کھڑا ہوؤں، خواہ میں جوان ہوں یا بوڑھا ہوں، تو تم لوگ مجھے سامان سفر تیار کر کے دو! ان کے بیٹوں نے کہا: آپ اللہ کے رسول کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے، اور اب ہم آپ کی جگہ جنگ میں حصہ لے لیں گے، انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے سامان فراہم کرو! پھر وہ سمندری سفر پر روانہ ہوئے، اور اس دوران ان کا انتقال ہو گیا ہے، لوگوں کو ان کو دفن کرنے کے لئے کوئی جزیرہ نہیں ملا، ایسا جزیرہ سات دن بعد ملا، لیکن اس دوران ان کی میت خراب نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15730]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3413)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15730 in Urdu