🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
216. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15870
وَعَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ يَمْشِي إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ أَسْوَدُ مَعَهُ رُمْحٌ، فَوَضَعَ زُجَّ الرُّمْحِ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْإِبْهَامِ مِنْ قَدَمِ ابْنِ عُمَرَ، فَحَمَلَ الشَّيْخُ، فَأَدْخَلَ فَوَرِمَتْ سَاقُهُ، فَأَتَاهُ الْحَجَّاجُ يَعُودُهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ أَصَابَكَ بِهَذَا حَتَّى آخُذَ لَكَ مِنْهُ؟ قَالَ: اللَّهُ، لَيَأْخُذَنَّ مِنْهُ اللَّهُ، لَيَأْخُذَنَّ مِنْهُ. قَالَ: مَا بَالُ حَرَمِ اللَّهِ وَأَمْنِهِ يُحْمَلُ فِيهِ السِّلَاحُ؟!! قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ.
مکحول بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ وہ پیدل چلتے ہوئے جا رہے تھے، اسی دوران ایک سیاہ فام ان کے پاس سے گزرا، جس کے پاس نیزہ تھا، اس نے اس کا نیچے والا دھاری دار حصہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آگے ان کے پاؤں کے انگوٹھے اور ساتھ والی انگلی کے درمیان رکھا (اور انہیں زخمی کر دیا) انہیں اُٹھا کر گھر لایا گیا، ان کی پنڈلی ورم آلود ہو گئی، حجاج ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو یہ تکلیف کس نے پہنچائی ہے؟ میں اس سے آپ کا بدلہ لیتا ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس سے بدلہ لے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بدلہ لے گا، پھر انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے حرم اور اس کی مقرر کردہ امان والی جگہ کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہاں ہتھیار اُٹھائے جاتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13040)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 15870 in Urdu