🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 670
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعْصُوبًا رَأْسُهُ، فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْكُتُبُ الَّتِي يَبْلُغُنِي أَنَّكُمْ تَكْتُبُونَهَا، أَكِتَابٌ مَعَ كِتَابِ اللَّهِ؟ يُوشِكُ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ لِكِتَابِهِ، فَيُسْرَى عَلَيْهِ لَيْلًا ; فَلَا يَتْرُكُ فِي وَرَقَةٍ وَلَا فِي قَلْبٍ مِنْهُ حَرْفًا إِلَّا ذَهَبَ بِهِ"، فَقَالَ بَعْضُ مَنْ حَضَرَ الْمَجْلِسَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ؟ قَالَ:" مَنْ أَرَادَ اللَّهَ بِهِ خَيْرًا أَبْقَى فِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر کپڑا باندھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور ارشاد فرمایا: ان تحریروں کا کیا معاملہ ہے؟ جن کے بارے میں مجھ تک یہ اطلاع پہنچی ہے کہ تم انہیں نوٹ کرتے ہو، کیا اللہ کی کتاب کے ہمراہ کچھ نوٹ کیا جائے گا؟ عنقریب ایسا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب کی وجہ سے غضبناک ہو گا اور پھر اس کتاب کو رات کے وقت اُٹھا لیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ (اللہ تعالیٰ) کسی ورق میں، یا کسی دل میں اُس کا ایک حرف بھی نہیں چھوڑے گا، مگر یہ کہ اسے اٹھا لے گا حاضرین میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! پھر مؤمن مردوں اور مؤمن خواتین کا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے گا، اُس کے دل میں لا الہ الا اللہ باقی رہنے دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون واسطی ہے اور وہ متروک ہے، حماد بن سلمہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الأوسط 7514»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 670 in Urdu