🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 676
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا كَانَ أَحَدٌ أَعْلَمَ بِحَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ; فَإِنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ بِيَدِهِ وَيَعِيهِ بِقَلْبِهِ، وَكُنْتُ أَعِيهِ بِقَلْبِي وَلَا أَكْتُبُ بِيَدِي، وَاسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْكِتَابَةِ عَنْهُ فَأَذِنَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ، خَلَا اسْتِئْذَانِهِ فِي الْكِتَابَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَعَمْرٌو فِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مجھ سے زیادہ عالم اور کوئی نہیں تھا، البتہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ حدیث کو اپنے ہاتھ کے ذریعے نوٹ کرتے تھے اور دل میں محفوظ بھی کرتے تھے، جبکہ میں دل میں اُس کو محفوظ کر لیتا تھا، لیکن ہاتھ کے ذریعے نوٹ نہیں کرتا تھا، اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نوٹ کرنے کی اجازت مانگی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دیدی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے صحیح میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے، جو اس سیاق کے علاوہ ہے اور اس میں تحریر کی اجازت مانگنے اور دیگر امور کا تذکرہ نہیں ہے، یہ روایت ابن اسحاق نے عمرو بن شعیب سے نقل کی ہے، ابن اسحاق، تدلیس کرنے والا شخص ہے، جبکہ عمرو کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 676]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 214»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 676 in Urdu